ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شوپیان انکاؤنٹر: دو جنگجو ہلاک،بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

شوپیان انکاؤنٹر: دو جنگجو ہلاک،بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Wed, 11 Jul 2018 00:30:15    S.O. News Service

سری نگر،10؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر کے شوپیان میں منگل کی صبح سے ہی سکیورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق ،مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں قریب دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیاہے۔۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

وہیں اس انکاؤنٹر میں اپنے بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔اس کے والد نے سنا کہ ان کا بیٹا کنڈلان گاؤں میں سکیرٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پھنسا ہوا ہے۔یہ خبر سنتے ہی ان کو دل کا دورہ پڑا انہیں فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے کنڈلن میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے منگل کی صبح مذکورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’تلاشی آپریشن کے دوران جب سیکورٹی فورسز کا ایک گروپ مشتبہ گھر کے نزدیک پہنچا تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی‘۔

وہیں اس انکاؤنٹر میں اپنے بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

درا صل سکیورٹی فورسز کو خفیہ ذرائع نے شوپیان کے کنڈلن میں 5۔6 ملیٹنٹوں کی خبر دی تھی۔


Share: